نیٹو سپلائی لائن سے کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا: ایف بی آر

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی لائن سے کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا ، پاکستان کو ملنے والی زیادہ تر امداد دفاعی نوعیت کی ہے۔

لاہور: () ایف بی آر کے ترجمان شاہد حسین نے دنیا نیوز کو بتایا کہ عالمی کنونشن کے تحت خشکی میں گرے ہوئے ہمسائے افغانستان کو راستہ دینے کا پابند ہیں ، نیٹو سپلائی پر کوئی ٹیکس وصول نہیں کر رہے ۔ دوسری طرف بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کولیشن سپورٹ فنڈ کے علاوہ گراونڈ لائنز آف کمیونیکیشن معاہدے کے تحت ہر نیٹو کنٹینر پر اٹھارہ سو ڈالر فیس وصول کرتا ہے جو انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کی مد میں وصول کی جاتی ہے۔ عالمی مالیاتی اداروں سے ملنے والی مالی امداد اور قرضوں کا انحصار بھی امریکا سے بہتر تعلقات پر ہے۔

تبصرے بند ہیں.