نیوٹرلز کو کہا تھا عوام نکلے گی تو سب کو سمجھ آجائیگی: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹرلز کو کہا تھا جب عوام نکلے گی تو سب کو سمجھ آجائے گی۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کھڑی ہو جائے تو سرکاری ملازم سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، جس طرح لوگ ضمنی انتخاب میں باہر آئے اس پر حیران ہوں۔عمران خان نے کہا کہ نیوٹرلز کو کہا تھا جب عوام نکلے گی تو سب کو سمجھ آ جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ لاہور کو چھوڑوں گا نہیں، ہفتے میں 2 دن قیام کیا کروں گا، حماد اظہر کو تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سونپی جائے گی، یاسمین راشد بہت اچھی اور متحرک ہیں لیکن ان کے طبی معاملات ہیں۔ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری سے متعلق سوال پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سنا ہے ڈپٹی اسپیکر کو سمجھ آ رہی ہے اور وہ ٹھیک ہو رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.