نیشنل بینک نے سال 2018 کیلئے مالی نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق بینک کی آمدن13.6فیصد اضافے سے 96.9 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی ڈپازٹس 2کھرب روپے کی سطح سے زائد ہوگئے۔مالی نتائج کا اعلان 70ویں سالانہ اجلاس میں کیا گیا جس میں حصص یافتگان کیلئے فی حصص 9.41روپے منافع منقسمہ کا اعلان کیا گیاہے ۔ادارے کی سال2017میں آمدن 85.3ارب روپے تھی ۔
تبصرے بند ہیں.