نیب نے مشرف کیخلاف کرپشن انکوائری پرجواب جمع کرادیا

اسلام آباد: اسلام آبادہائیکورٹ میں چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کیس‘مشرف کیخلاف کرپشن کی انکوائری نہ کرنے پرتوہین عدالت درخواست دائرکی گئی ‘نیب نے پرویزمشرف کیخلاف کرپشن انکوائری پرجواب جمع کرادیا‘نیب کے جواب کے مطابق مشرف اوراہلخانہ کے تمام اکاو¿نٹس،اثاثہ جات کاریکارڈحاصل کرلیا،مشرف کی بیرون ملک2 جائیدادیں اور 2 اکاو¿نٹس کاسراغ لگایا،مشرف کی بیرون ملک جائیدادوں کی مزیدتفصیلات کیلئے ایم ایل اے لکھ دیئے،پرویزمشرف کیخلاف مارچ2018 میں انکوائری شروع کی،پرویزمشرف کوانکوائری میں شامل تفتیش کیا،سوالنامہ دیا،مشرف کے جواب کےمطابق وہ بیماراورجان لیوابیماریوں میں مبتلاہیں،نیب نے استدعا کی کہ توہین عدالت نہیں کی،درخواست خارج کی جائے۔

تبصرے بند ہیں.