نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال نے کہا ہے کہ نیب نے بدعنوانی سے لوٹے گئے 303 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں نیب آفس کے دورے کے موقع پر کیا جہاں انہوں نے نیب خیبرپختونخوا کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے لیے بلا تفریق عمل پیرا ہے۔
نیب خیبرپختون خوا کی کارکردگی نیب کی مجموعی کارکردگی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.