قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف انکوائریز اور انویسٹی گیشنز کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی۔عدالت نے 29 اپریل کو آصف علی زرداری کی درخواست پر تمام کیسز کی تفصیلات طلب کی تھیں۔عدالتی حکم پر آصف علی زرداری کے وکلاء کو بھی نیب رپورٹ کی پیشگی کاپی بھجوا دی گئی۔نیب کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق انکوائریز سپریم کورٹ کے حکم پر شروع کی گئیں۔نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب کی 5 انکوائریز اور 3 انوسٹی گیشنز میں آصف علی زرداری کا کردار سامنے آیا ہے، سابق صدر کے ابھی تک صرف ایک کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔نیب رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف ابھی تک دو ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں، ان کے خلاف 6ریفرنسز ابھی انکوائری یا انویسٹی گیشن کے مرحلے میں ہیں۔
تبصرے بند ہیں.