اسلام آباد:
احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر مختلف ریفرنسز کی سماعت میں عدم پیشی پر شریف خاندان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف، حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی خرید داری، العزیزیہ اسٹیل مل اور اثاثوں کے متعلق ریفرنسز کی سماعت کی تاہم شریف خاندان کی جانب سے کوئی فرد یا وکیل پیش نہیں ہواالبتہ کارروائی کے دوران نواز شریف کے پولیٹیکل ایڈوائزر آصف کرمانی موجود رہے۔
تبصرے بند ہیں.