نگراں حکومت کا 51 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد: نگران حکومت کا اکیاون بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ،وزیر اعظم کہتے ہیں امید ہے بھارت بھی اسی قسم کے جذبے کا مظاہرہ کرے گا۔انسانی ہمدردی اور جذبہ خیرسگالی کے تحت اکیاون بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو کی زیر صدارت اعلٰی سطح کے اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں وزیر قانون اور نگران وزیر اعلٰی سندھ نے بھی شرکت کی، اس وقت پاکستان میں چار بیاسی جبکہ بھارت میں چار سو چورانوے پاکستانی قیدی ہیں،نگران وزیر اعظم نے امید کا اظہار کیا کہ بھارت بھی اسی قسم کے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
تبصرے بند ہیں.