نگراں حکومت نے بروقت انتخابات کاوعدہ پورا کردیا، عارف نظامی

اسلام آ باد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات وپوسٹل سروسزعارف نظامی نے کہاہے کہ وزیراعظم میر ہزار خان کھوسوکی قیادت میںنگران حکومت نے قوم سے بروقت اور شفاف انتخابات کاکیاہواوعدہ پوراکردیا۔ نومنتخب وزیراعظم کے ذمے داریاںسنبھالتے ہی نگران حکومت اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوجائے گی‘توانائی بحران سمیت دیگر قومی معاملات پرآنے والی حکومت کوبریفنگزکاسلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔نگران وزیراعظم میرہزارخان کھوسوکانام ملکی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھاجائے گا جس کاصرف ایک ہی ایجنڈا تھاکہ ملک میں بروقت شفاف اورغیرجانبدارانہ انتخابات کرائے جائیں اوروہ پوراکردیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کوپوسٹل ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگوکے دوران کیا۔وفاقی وزیرکوپوسٹل ہیڈکوارٹرزمیں انتخابات کے دوران پوسٹل سروسزکی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پرڈائریکٹرجنرل پاکستان پوسٹ سیدغلام پنجتن رضوی اورایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل (آپریشنز)فضل ستارخان اوردیگر افسران بھی موجودتھے،عارف نظامی نے کہاکہ آئین اورقانون کے مطابق حکومت کی تبدیلی اورنئی منتخب حکومت کواقتدارکی منتقلی کاعمل جاری ہے ۔۔ ۔

تبصرے بند ہیں.