‘نومبر فیصلہ کن، آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار، فوج نام بھیجے گی’

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، عمران خان کون ہوتے ہیں ایسے مشورے دینے والے، اہم عہدے کیلئے فوج نام بھیجے گی، وزیراعظم ایک نام تجویز کریں گے، قطعی طور پر کوئی مذاکرات یا رابطے نہیں ہو رہے، ملکی سیاست میں اہم موڑ آچکا ہے، نومبر فیصلہ کن ثابت ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ عام انتخابات آئینی وقت پر ہوں گے، سیاسی قوتوں کا قومی مسائل پرمذاکرات اوراتفاق رائے جمہوری مزاج کا حصہ ہے، جن مذاکرات کا راگ تحریک انصاف الاپ رہی ہے، اُن کا کوئی امکان نہیں۔اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سارے شوق پورے کر لیں، اس وقت بھارتی میڈیا ان کو بھرپور سرپرستی اور ایئر ٹائم دے رہا ہے، عمران خان اس کو انجوائے کریں۔ایک اور ٹویٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ آج جنگ، بیانیے اور میڈیا کے بل بوتے پرلڑی جاتی ہے، عمران نیازی آئی ایس آئی کو ٹارگٹ کرکے اورفوج کو تقاریر کا موضوع بنا کرایسا بیا نیہ بنا رہا ہے جو بھارت کا تو ہو سکتا ہے مگر کسی پاکستانی کا نہیں۔خصوصاً وہ پاکستانی جسےان اداروں نےمکمل تعاون دیا اور وطن نے عزت بخشی جو اسے راس نہ آئی۔

تبصرے بند ہیں.