نوشہرہ :پاکستان ٹوبیکوکمپنی پر راکٹ حملہ

نوشہرہ : نوشہرہ میں اکوڑہ خٹک کے مقام پرپاکستان ٹوبیکوکمپنی پر راکٹ حملہ کیا گیا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں اکوڑہ خٹک کے مقام پر واقع پاکستان ٹوبیکو کمپنی پر نامعلوم سمت سے راکٹ فائر ہوا ہے جس سے عمارت کوجزوی نقصان پہنچا۔ تاہم حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.