رائیونڈ: میاں نوازشریف کی زیرصدارت اقتصادی ماہرین کا اجلاس جاری ہے ، نوازشریف کا کہنا ہے توانائی اورمعاشی بحران پرقابو پانے کیلئے بہترطریقے سے کام کیا جائیگا۔رائیونڈ میں جاری اجلاس میں اقتصادی ماہرین کے علاوہ سینٹر اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور دیگر پارٹی رہنما شریک ہیں۔ نواز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات میں تیس فیصد کمی کرنے کی ہدایت کی ہے، اجلاس میں بجلی کے بحران کو ختم کرنے کیلئے بھی مشاورت جاری ہے، نوازشریف کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں میں اشتہارکے ذریعے بہترین ہنرمند افراد تعینات کئے جائینگے۔ خود مختاراداروں میں بھی تعیناتیاں اشتہارکیذریعے ہوں گی ،، پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے جون سے اگست تک لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں عارضی کمی کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.