لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور ڈاکٹربابراعوان نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کو اپنے خلاف مقدمات کاسامناکرنے کے لئے وطن واپس آنا چاہیے ورنہ حکومت انہیں واپس لانے کیلئے قانونی راستہ اختیار کرے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف علاج معالجے کی بنیاد پر بیرون ملک گئے جنہیں عدالت نے طبی ضمانت دی لیکن وہ وہاں علاج نہیں کرارہے۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم کوعدالت نے سزادی تھی اور اگر وہ عدالت پیش نہ ہوئے تو انہیں مفرورقراردے دیاجائے گا۔
تبصرے بند ہیں.