نواز شریف سے بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال کی ملاقات
لاہور: بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال کی نواز شریف سے رائے ونڈ میں ملاقات کی ، ملاقات میں پاک بھارت تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال گزشتہ رات اسلام آباد سے لاہور پہنچے جہاں انہوں نے رائے ونڈ جاتی عمرہ میں مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے ملاقات کی۔ شرت سبھروال نے میاں نوازشریف کو عام انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔ دونوں رہ نماوٴں کے درمیان پاک بھارت تعلقات، پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی اور پاک بھارت تعلقات کے مستقبل سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی موجود تھے۔
تبصرے بند ہیں.