اسلام آباد:
سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے خلاف 3 نیب ریفرنسزکی سماعت کے دوران مزید گواہان نے اپنے بیان ریکارڈ کرادیئے۔
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نوازاورداماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے خلاف 3 نیب ریفرنسزکی سماعت کی، سماعت کے دوران نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے علاوہ وزرائے مملکت مریم اورنگزیب اور طلال چوہدری کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
استغاثہ کے گواہ تسلیم خان نے بتایا کہ کمشنر ان لینڈ ریونیو فضا بتول کے حکم پر نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوا، 21 اگست کو نیب میں جہانگیر احمد بھی موجود تھے، جنہوں نے تفتیشی افسر کامران محبوب کو انکم ٹیکس کا ریکارڈ فراہم کیا، میں نے فضا بتول کی جانب سے نواز شریف، حسن نواز اورحسین نوازکے ویلتھ ٹیکس کا تصدیق شدہ دیکارڈ جمع کرایا لیکن بیان لیتے وقت تفتیشی افسرنے فضا بتول اور شبانہ عزیز سے متعلق کوئی سوال نہیں پوچھا۔ جرح مکمل ہونے کے بعد تسلیم خان جاتے ہوئے نواز شریف سے ہاتھ ملا کرگئے۔
تبصرے بند ہیں.