سابق وزیراعظم نوازشریف کی 6 ہفتے ضمانت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، نظرثانی درخواست پر فیصلہ ہونے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی استدعا کی گئی ہے۔نواز شریف نے 6 ہفتوں کی ضمانت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق 6 ہفتوں کے بعد ضمانت خود بخود ختم ہوجائے گی جو 7 مئی کو ختم ہورہی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 مارچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کررکھی ہے، اس درخواست پر فیصلہ ہونے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔سابق وزیراعظم نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عبوری ضمانت میں توسیع نہ ہوئی تو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، امید ہے کہ سپریم کورٹ سے نظرثانی کی درخواست منظور ہو جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.