رائیونڈ: پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف کی زیرصدارت اقتصادی ماہرین کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور بجٹ تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔رائیونڈ میں جاری اجلاس میں اقتصادی ماہرین کے علاوہ سینٹر اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور دیگر پارٹی رہنما شریک ہیں۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور ملکی کی اقتصادی صورتحال پر صلاح مشورہ جاری ہے۔نواز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات میں تیس فیصد کمی کرنے کی ہدایت کی ہے، اجلاس میں بجلی کے بحران کو ختم کرنے کیلئے بھی مشاورت جاری ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے جون سے اگست تک گرمیوں کے تین ماہ میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں عارضی طور پر کمی کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ آئندہ سو روز کیلئے ٹھوس حکمت عملی طے کرنے کیلئے جلد رپورٹ طلب کی ہے،اجلاس کے دوسرے سیشن میں پارٹی کے سینئر رہنماوں سے حکومت سازی کے بارے مشاورت کی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.