نوازشریف کی تیسری ہارٹ سرجری ہونی ہے,رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 2 مرتبہ ہارٹ سرجری ہوچکی ہے، ان کی ایک اور ہارٹ سرجری ہونی ہے۔سابق وزیر اعظم کی طبیعت اور علاج کے حوالے سے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پہلے سرجری ہوتی رہی ہیں وہیں مزید سرجری ہونی چاہیے۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ حکومت بدنیتی کی بنیاد پر کہتی تھی کہ نواز شریف باہر جانا چاہتے ہیں، علاج کرانے کے بعد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔انہوں نے یہ ھی کہا کہ نواز شریف کے معالج کو لندن سے پاکستان بلانے کا آپشن نہیں، امید ہے کہ عدالت سے نواز شریف کو بیرون ملک سے آپریشن کرانے کی اجازت مل جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.