نوازشریف نے نہیں آنا تھا اور انہوں نے یہ ثابت بھی کردیا، شیخ رشید احمد

نوازشریف دس ماہ سے سیروتفریح کررہے ہیں واپس نہیں آرہے ہیں ،اے پی سی اور رہبر کمیٹی کی ناکامی کا اعلان کرتا ہوں یہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، مولانا صاحب جلسہ جلسہ کھیلیں گے اور اپوزیشن کی اے پی سی سے کچھ نہیں ہوگا

راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے نہیں آنا تھا اور انہوں نے یہ ثابت بھی کردیا، نوازشریف دس ماہ سے سیروتفریح کررہے ہیں واپس نہیں آرہے ہیں ،اے پی سی اور رہبر کمیٹی کی ناکامی کا اعلان کرتا ہوں، یہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، مولانا صاحب جلسہ جلسہ کھیلیں گے اور اپوزیشن کی اے پی سی سے کچھ نہیں ہوگا، عنقریب اپوزیشن کے برے حالات ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف پچھلے 10 ماہ سے سیر و تفریح کر رہے ہیں تاہم واپس نہیں آرہے، انہوں نے نہیں آنا تھا اور آج انہوں نے ثابت کردیا۔وزیرریلوے نے کہا کہ اے پی سی اور رہبر کمیٹی کی ناکامی کا اعلان کرتا ہوں، یہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، مولانا صاحب جلسہ جلسہ کھیلیں گے اور اپوزیشن کی اے پی سی سے کچھ نہیں ہوگا، عنقریب اپوزیشن کے برے حالات ہوں گے، مریم نواز کی پوری سیاست اس بات پر ہے کہ انہیں لندن جانے دیا جائے۔شیخ رشید نے کہا کہ کراچی میں وزیراعظم نے وہی کیا جو وزیراعظم کو کرنا چاہیے تھا، مرکز اور صوبے کو مل کر کام کرنا چاہیے، یہ بحث نہیں کرنی چاہیے کہ ایک روپیا کس نے دیا دو روپے کس نے دئیے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کی ایمرجنسی اور نور وارڈ کے سامنے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 80 کروڑ کی لاگت سے تزئین وآرائش کا افتتاح کر رہے ہیں ۔ انہوکںنے کہاکہ وزیر اعلی جلد آئیں گے اور ناز سنا کی عمارت گرا کر ایمرجنسی بنائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ایم سی اسلامیہ گرلز سکول کو اسپتال کا حصہ بنائیں گے،جہاں بچوں کا وارڈ بنائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ ہفتہ چالیس کروڑ سے ریلوے ہسپتال،چالیس کروڑ بی بی ایچ میں بھی خرچ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ سینما گرانے کی نگرانی خود کروں گا اور کس خود لڑوں گا ،6 ارب کی لاگت سے پاکستان کا جدید ترین ماں بچہ اسپتال جلد کام شروع کرے گا ۔ انہوںنے کہاکہ اس سال بہتر حکمت عملی کے باعث نالہ لئی میں اس دفعہ ایک بچہ بھی نہیں مرا،ایم ایل ون کا ٹینڈر جلد آ جائے گا ڈیڑھ لاکھ نوکریاں ملیں گی،نالہ لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ بھی ستر ارب کا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دو سال میں چار نئے کالج اور دو یونیورسٹیاں ماں بچہ ہسپتال بنا کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ٹی یونیورسٹی کا منصوبہ ابھی رک گیا ہے،منظور کروائی تھی لیکن ابھی اس میں کچھ روڑے اٹک گئے ہیں ، انہوںنے کہاکہ وہ منصوبہ ہم سے کسی نے چھین لیا لیکن اس منصوبہ کو واپس کروائیں گے ،شہر میں خدمت کی سیاست کی،غازی بروتھا سے دو ارب روپے کی لاگت سے پںدی کے لئے پانی لائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.