نوازشریف نے اپنی بدعنوانی کے تحفظ کے لئے قومی اداروں پرحملہ کیا ‘ بابر اعوان

حزب اختلاف چاہتی ہے انسداد منی لانڈرنگ کے قانون کو ختم کردیا جائے ‘مشیر برائے پارلیمانی امور

لاہور( مانیٹر نگ ڈیسک )وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امورڈاکٹربابراعوان نے کہاہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں انسداد منی لانڈرنگ کے قانون کو ختم کرنے کی خواہاں ہیں تاہم حکومت وسیع ترقومی مفاد میں اس پرعملدرآمدکیلئے پرعزم ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی اہم شخصیات بڑے پیمانے پربدعنوانی اورمنی لانڈرنگ میں ملوث رہی ہیں۔نوازشریف نے آل پارٹیزکانفرنس سے اپنے خطاب میں اپنی بدعنوانی کے تحفظ کے لئے قومی اداروں پرحملہ کیا جس پر پوری قوم کو تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت احتساب کے جاری عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

تبصرے بند ہیں.