نوازشریف سروسز ہسپتال سے ڈسچارج، مریم نواز روبکار جاری ہونے پر رہا

سابق وزیراعظم نوازشریف کو 16 روز بعد لاہور کے سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، انہیں شریف میڈیکل سٹی منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب مریم نواز کو روبکار جاری ہونے پر رہا کر دیا گیا۔نواز شریف کی سروسز ہسپتال سے منتقلی کے موقع پر لیگی کارکن بھی ہسپتال کے باہر موجود تھے، نوازشریف ہسپتال کی عمارت سے نکل کر خود چل کر باہر آئے اور ایمبولینس میں بیٹھے۔ نوازشریف کو دیکھتے ہی لیگی کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔دوسری جانب رائیونڈ میں نوازشریف کی متوقع آمد کے سبب سخت حفاظتی انتظامات ، پولیس کی بھاری نفری شریف میڈیکل سٹی پہنچ گئی جہاں عام افراد اور غیر متعلقہ گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔دریں اثنا نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی احتساب عدالت سے رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا، انہیں چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت ملی تھی۔

تبصرے بند ہیں.