اسلام آباد:
سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہوگئے جب کہ نواز شریف پر فرد جرم کیلئے 2 اکتوبر کی تاریخ مقررکردی گئی ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں دائرکیے گئے تین نیب ریفرنسوں پرسماعت ملتوی ہوگئی، جس کے بعد عدالت میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔ نوازشریف نے عدالت میں حاضری لگائی جب کہ احتساب ریفرنسوں کی کاپیاں نوازشریف کے حوالے کردی گئیں جس کے بعد کمرہ عدالت میں جج محمد بشیرنے نوازشریف سے مکالمہ کیا کہ آپ چلے جائیں. نوازشریف پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 2 اکتوبر کی تاریخ مقررکردی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.