اسلام آباد:
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں دستاویزات کے مطابق چوہدری نثار کے اثاثوں کی کُل مالیت 6کروڑ 25لاکھ روپے سے زائد ہے۔
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا پاکستان سے باہر کوئی بزنس ہے نہ ہی سرمایہ کاری جبکہ ان کے بینک میں ایک کروڑ 95 لاکھ روپے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق چوہدری نثار کے پاس 2لاکھ 35ہزار روپے کا فرنیچر بھی ہے، انہوں نے کسی بینک یا مالیاتی ادارے سے کوئی قرض نہیں لیا، چوہدری نثار علی کی اہلیہ یا گھر کا کوئی فرد نادہندہ نہیں، وہ خود کوئی بزنس کرتے ہیں نہ ہی گھر کا کوئی دوسرا فرد۔ دستاویزات کے مطابق چوہدری نثار علی کی اہلیہ اور بیٹی ان کے زیر کفالت ہیں۔ ان کے ذرائع آمدن میں زرعی انکم، کرایہ اور جائیداد کے ذریعے وصولیاں ہیں۔ چوہدری نثار نے5 غیر ملکی دورے کیے جو تمام سرکاری تھے۔ اُن کے پاس دوسرے ملک کی شہریت بھی نہیں ۔
تبصرے بند ہیں.