لاہور (شوبزڈیسک) نامور شاعر ، نغمہ نگار و رائٹر احمد راہی کی 18ویں برسی آج( بدھ)کو منائی جائے گی ۔احمد راہی 12نومبر 1923 ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام غلام احمد تھا اورانہوں نے ابتدائی تعلیم امرتسر میں ہی حاصل کی ۔قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان ہجر ت کر کے پاکستان آ گیا ۔انہوں نے ایڈیٹر کی حیثیت سے ناول ’’سویرا ‘‘کی ذمہ داریاںبھی سر انجام دیں ۔ احمد راہی اعلیٰ پائے کے مصنف ومکالمہ نویس اور نغمہ نگار تھے ۔فلم ’’پاکیزہ ‘‘میں ملکہ ترنم نورجہاں کی مسحورکن آواز میں گایا ہوا گیت ’’تم تو کہتے تھے بہار آئے گی لوٹ آئوں گا ‘‘، فلم ’’باجی ‘‘کا نغمہ ’’ بات چل نکلی ہے اب دیکھیں کہاں تک پہنچے ‘‘فلم ’’ ہیر رانجھا ‘‘میں ’’سن ونجلی دی مٹھری تان وے ‘‘نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ ان کے پنجابی شاعری کلام پر مشتمل کتاب ’’ترنجن ‘‘کا انگریزی ترجمہ آکسفورڈ یونیورسٹی پبلشر نے شائع کیا۔ شاعر، نغمہ نگار ، رائٹر 2 ستمبر 2002ء میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔
تبصرے بند ہیں.