نامور اداکارہ فہدمصطفی انسداد پولیو مہم کے لئے میدان میں آ گئے

بچے ہمارا مستقبل ہیں، والدین انہیں معذور ہونے سے بچائیں ‘گفتگو

لاہور( شوبزڈیسک)نامور اداکارہ فہدمصطفی انسداد پولیو مہم کے لئے میدان میں آ گئے۔ فہد مصطفی نے کہا کہ خوش قسمتی سے دنیا میں پولیو کی ویکسین میسر ہے اور دنیا نے اس کے ذریعے اس مرض پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن بد قسمتی سے افغانستان اور پاکستان ایسے ممالک ہیں جہاں پر ابھی بھی پولیو کا مرض پنجے گاڑھے ہوئے ہے ۔ بچے ہمارا مستقبل ہی اس لئے تمام والدین سے اپیل ہے کہ اپنے مستقبل کو معذور ہونے سے بچائیں اور بچوں کو ہر پولیو مہم میں اس کی ویکسین پلائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پولیو ویکسین کے حوالے سے پراپیگنڈا کرتے ہیں وہ ملک اور اس کے مستقبل کے ساتھ مخلص نہیں اور ایسے لوگوں کا محاسبہ ہونا چاہیے ۔

تبصرے بند ہیں.