نارووال میں مخالفین کی فائرنگ، پیشی پر جانیوالی خاتون 2 بھائیوں اور بھتیجے سمیت قتل

نارووال: مخالفین نے فائرنگ کرکے پیشی کے لئے جانے والی خاتون کو اس کے 2 بھائیوں اوربھتیجے سمیت قتل کردیا۔ رایل نیوز کے مطابق گذشتہ سال فتح پور افغانہ میں شمعون خان کے افراد نے فائرنگ کرکے غفور خان کو قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ شمعون خان کے 4 بیٹوں اور دیگر کے خلاف درج ہوا لیکن مقامی عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا ، مخالف پارٹی کو ان کی ضمانت پر رہائی کا بہت دکھ تھا اور آج جب اسرار خان اور ساجد خان اپنی بہن سدرہ کے ساتھ پیشی کے لئے شکر گڑھ جارہے تھے کہ نور کوٹ کے قریب گھات لگائے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ اسرار خان کا بیٹا اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا، دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسرار خان کا بیٹا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

تبصرے بند ہیں.