ایک غیر ملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہا کہ
نئے پاکستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہی اور پاکستان کا جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے، پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے جس پر اس کے شکرگزار ہیں لیکن یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان چین کی کلائنٹ ریاست بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہیں اور اس مرتبہ پاکستان آخری بار آئی ایم ایف سے رجوع کرے گا۔ انہوں نے کہا بھا رت جنگی جنون میں مبتلا ہے، پلوامہ واقعہ مودی حکومت نے جنگی جنون پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا اور یہ حملہ مودی کی مسلم مخالف حکومت اور مقبوضہ کشمیر میں ان کی سخت پالیسیوں کا نتیجہ ہے جب کہ بھارت کے عام انتخابات سے قبل کچھ ہو سکتا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی ایک ہیجان زدہ شخص ہیں جو دونوں ممالک کو جنگ کے دھانے پر لے آئے
تبصرے بند ہیں.