نئے صوبوں کا قیام آئین و قانون کے مطابق ہو گا،رانا ثناء اللہ

لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات جماعتی یا غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے یا نہ کرانے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔نئے صوبوں کا قیام آئین و قانون کے مطابق عمل میں لایا جائے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے متعلق بل پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس میں پیش کر دیا جائے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں اور غیر سرکاری تنظیموں کی مشاورت سے نئے بلدیاتی نظام سے متعلق قانون سازی کی جائے گی۔ بلدیاتی انتخابات سے پہلے نئی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے پولیس میں نئی بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی۔ جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور موبائل ٹریکنگ سسٹم دینے سے متعلق تجاویز زیر غور ہیں۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سوئس اکاوٴنٹس کیس دوبارہ شروع کرنے سے متعلق تو ٹائم ختم ہو گیا لیکن اس کے باوجود پیپلز پارٹی کی سابقہ پانچ سالہ دور حکومت میں کرپشن کی ایک لمبی فہرست ہے۔ حکومت احتساب کا ایک منصفانہ نظام لا رہی ہے جس کے تحت کوئی سزا سے نہیں بچ سکے گا۔

تبصرے بند ہیں.