نئی حکومت نے پہلا مہنگائی بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
اسلام آباد: نئی حکومت نے جنرل سیلز ٹیکس میں اضافے کے ساتھ ہی فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرکے عوام کو مہنگائی کا پہلا تحفہ دے دیا ہے جبکہ یکم جولائی سے بجلی اور گیس کے نرخ بھی بڑھنےکے امکان ہیں۔ جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئیں ہیں، حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 90 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 65 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 80 پیسے اور ہائی آکٹین کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، دوسری جانب یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں بھی 2 روپے فی یونٹ اور گیس کی نرخوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے پیش کئے گئے بجٹ میں جی ایس ٹی کی شرح 16 سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں روز مرہ استعمال کی ہر چیزمہنگی ہوجائے گی۔
تبصرے بند ہیں.