میگھن آخری شاہی تقریب سے قبل پھوٹ پھوٹ کر روپڑی تھیں، شاہی مصنفین

نیو یارک (شوبزڈیسک) کیلیفورنیا میں اپنے شوہر شہزادہ ہیری اور بیٹے آرچی کے ساتھ مقیم ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل اس وقت پھوٹ پھوٹ کر روپڑی تھیں جب بطور شاہی خاندان کے فرد انہوں نے آخری شاہی تقریب میں شرکت کی تھی۔فائنڈنگ فریڈم نامی کتاب کے مصنفین کے مطابق ڈچز آف سسیکس اپنے شوہر پرنس ہیری کے ساتھ اپنی آخری شاہی مصروفیت کے موقع پر ویسٹ منسٹر ایبے میں ہونے والی کامن ویلتھ سروس میں شرکت سے قبل ایسوسی ایشن آف کامن ویلتھ یونیورسٹیز کے طلبہ سے بکنگھم پیلس میں ملاقات کے دوران ان کی آنکھیں بھر آئی تھیں۔ پرنس ہیری اور میگھن مارکل سرکاری طور پر اپریل 2020 میں شاہی خاندان کے سینئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہوگئے تھے۔ دریں اثنا اطلاعات کے مطابق پرنس ہیری اور میگھن مارکل پرائم ٹائم ٹیلی ویڑن پروگرام میں شامل ہونے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ جس میں ٹائم میگزین ک جانب سے دنیا کے انتہائی بااثر افراد کی سالانہ فہرست کے حوالے سے ایک تقریب ہوگی۔اس کے علاوہ شاہی جوڑے کو ای نیوز کے ایک پرومو میں ان کے شاہی خطاب ڈچز آف سسیکس کے بجائے عام سے انداز میں صرف ہیری اور میگھن کے ناموں سے متعارف کرایا گیا ہے۔ تاہم ٹائم کے مضمون میں جس میں اس ایونٹ کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے اس میں ان کے شاہی خطاب کو شامل کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.