راولپنڈی (سپو ر ٹس ڈیسک) میرا تھن ریس 11 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگی۔ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ریس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور یہ ریس ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق نے کورونا وبائی صورتحال میں واضح کمی کے بعد شہرمیں کھیلوں کی سرگرمیوں کی مکمل بحالی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے منعقد کروانے کی ہدایت کی، جس کے بعد ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے میراتھن کے بھرپور انعقاد کیلئے باقاعدہ تیاریاں شروع کردیں۔ڈی ایس او شمس توحید عباسی نے بتایا کہ دوڑ راولپنڈی میراتھن ریس 11اکتوبر 2020ءکو ہوگی اس ریس کو مایہ ناز قومی ہیرو اوربرڈ آف ایشیاءعبدالخالق کے نام سے منسوب کیا جائے گا، دوڑ ڈبل روڈ سپورٹس جمنازیم سے شروع ہوکر براستہ مری روڈ لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں ختم ہوگی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق ہونگے، میراتھن ریس میں پہلی 10پوزیشنیں حاصل کرنے والے اتھلیٹس کو پرکشش انعامات اورشرکاءکو خصوصی تحائف پیش کئے جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.