میانمر میں قتل عام، مسلم حکمرانوں کا کردار شرمناک ہے

لاہور: امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ 14جون بروز جمعہ میانمر میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف مظاہروں میں بھرپور شرکت کر کے اپنے مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں۔ انھوں نے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے نزدیک مسلمانوں کے انسانی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں اور وہ صرف غیر مسلموں اور دنیا کی جارح قوتوں کے حقوق کی نگران ہے۔ارکان میں لاکھوں مسلمانوں کو مساجد اور گھروں کے اندر زندہ جلا دیا گیا مگر انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور ذرائع ابلاغ خاموش ہیں جبکہ مسلم حکمرانوں کا کردار بھی شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث بدھ مت کے پیروکاروں کو میانمار حکومت، فوج اور پولیس کی سرپرستی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ میانمار حکومت نے مسلمانوں کو ملک سے بیدخل کرنے کا حکم واپس نہ لیا تو مزید لاکھوں مسلمانوں کو قتل کر دیا جائیگا اور یہ بہت بڑا انسانی المیہ ہو گا۔ انھوں نے عالم اسلام اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اراکانی مسلمانوں کو بچانے کیلئے سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔

تبصرے بند ہیں.