امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ میانمارمیں روہنگیا مسلمانوں کےساتھ سلوک پرتشویش ہے جب کہ اقلیتوں پر ظلم کرنے والے عناصر کو سزا دینا ضروری ہے۔
امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن آج ایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان آنے سے قبل اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ میانمارمیں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ سلوک پرتشویش ہے، عالمی قوانین کی روشنی میں اقلیتوں کےساتھ امتیازی سلوک کےخلاف میانمارپرمحدودپابندیاں بھی زیرغورہیں، امریکا کو راکھائن ریاست میں مسلمان اقلیتوں پر ہونے ظلم پر تشویش ہے جب کہ اقلیتوں پر ظلم کرنے والے عناصر کو سزا دینا ضروری ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ غیر ریاستی عناصر بھی سزا کے مستحق ہیں جو اقلیتوں پر ظلم کررہے ہیں، امتیازی سلوک کے خلاف احتسابی طریقہ کاراپنانے پرغورکررہے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن پاکستان پہنچنے پرڈونلڈ ٹرمپ کی افغانستان کے حوالے سے موقف اور پاکستان کے کردار پر بات کریں گے۔پاکستان کے دورے کے بعد امریکی وزیر خارجہ بھارت جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.