عمان:
اردن کے وزیراعظم ہانی الملکی نے اشیائے ضروریات کی قیمتوں اور محصولات میں اضافے پر ہونے والے شدید عوامی احتجاج کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم ہانی الملکی نے شدید عوامی دباؤ کے پیش نظر اپنا استعفیٰ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کو اجلاس کے دوران پیش کیا جسے بادشاہ کی جانب سے فوری طور پر منظور کرلیا گیا ۔ اردن کے وزیراعظم کو قیمتوں میں اضافے اور ’ٹیکس ریفارم‘ پر شدید عوامی احتجاج اور تنقید کا سامنا تھا۔
تبصرے بند ہیں.