پشاور (مانیٹر نگ ڈیسک ) مہمند میں سنگ مرمرکی کان بیٹھنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی۔خیبرپختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں گزشتہ روزسنگ مرمرکی کان اچانک بیٹھ گئی تھی جس کے باعث 10 مزدورجاں بحق ہوگئے تھے تاہم اب مزید 7 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق 17 افراد کی لاشیں اور9 زخمی کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے تاہم مز ید افراد کو ملبے سے نکالنے کے لیے آپر یشن جاری ہے۔ پشاورسے پانچ ایمبولینسز، اورایک ریکوری وہیکل مہمند کیلئے بھیج دی گئی ۔
تبصرے بند ہیں.