مہر لگا کر پاسپورٹس میعاد میں کی گئی توسیع کو کوغیر ملکی سفارتخانوں نے مسترد کر دیا

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے لیمینیشن پیپر ختم ہونے پر پاسپورٹس پر مہر لگا کر میعاد میں کی گئی توسیع کوغیر ملکی سفارتخانوں نے مسترد کر دیا ہے۔وزارت داخلہ نے لیمینیشن پیپر ختم ہونے پر مہر لگا کر پرانے پاسپورٹس کی میعاد میں توسیع کرنا شروع کر دی تھی لیکن غیر ملکی سفارتخانوں نے اس طریقے کو مسترد کر دیا اور ایسے پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔ وزارت داخلہ کے اس فیصلے کے باعث بیرون ممالک جانے کے خواہشمند کئی شہری اس وقت شدید پریشانی کا شکار ہیں اور نئے پاسپورٹس بنوانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔غیر ملکی سفارتخانوں کا کہنا ہے کہ مروجہ قوانین کے مطابق محض ایسے پاسپورٹس قابل قبول ہیں جن کی تمام ایئرپورٹس پر مشین کے ذریعے جانچ کی جا سکے۔ واضح رہے کہ مہر لگا کر پاسپورٹ میں توسیع کا طریقہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے متعارف کرایا تھا۔

تبصرے بند ہیں.