مکہ مکرمہ(مانیٹر نگ ڈیسک)مکہ مکرمہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان انجینیر جلال بن عبد الجلیل کعکی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں النکاسہ کے مقام پر ترقیاتی منصوبے کے تحت چھ سو کے قریب املاک کو مسمار کیا گیا ہے۔ النکاسہ کالونی میں جاری ترقیاتی منصوبہ 12 مراحل پر مشتمل ہے جس کے چھ مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ ترقیاتی کام دن رات جاری ہے۔کعکی نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ ترقیاتی منصوبے خواہ النکاسہ میں ہوں یا الکدوا ہوں وہ مقدس دارالحکومت میں کے ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہیں۔ اس کا مقصد تعمیراتی منصوبوں کی جلد تکمیل ہے تاکہ شہری رہائش ، نقل و حمل کے نیٹ ورک ، عوامی خدمات اور معاشرتی اور معاشی سرگرمیاں کے مواقع سے فایدہ اٹھا سکیں۔مکہ مکرمہ ہسٹری سنٹر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فواز الد ہاس نے بتایا کہ قو النکاسہ جنوبی مکہ مکرمہ میں واقع ہے۔یہ علاقہ ماضی میں قافلوں کا داخلی راستہ ہوا کرتا تھا۔ اسے قوز النکاس کا نام اس کے ریتلے پن کی وجہ سے دیا گیا۔ تاہم بعد میں یہ ایک گنجان آباد شہر میں تبدیل ہو گیا۔
تبصرے بند ہیں.