موٹروے پرچالان ہونے پروزیرلائیواسٹاک پنجاب سلطان ہارون آپے سے باہر،اہلکاروں کو دھمکیاں

قانون کبھی کبھار پاکستان میں بھی حرکت میں آجاتا ہے اورجس کا خمیازہ وزیرلائیواسٹاک پنجاب سلطان ہارون کو بھی بھگتنا پڑا لیکن موصوف قانون پر عملدرآمد کی پابندی کرانے پر آپے سے ہی باہر ہوگئے۔ وزیر لائیو اسٹاک پنجاب ہارون سلطان موٹر وے پر گاڑی تیز چلانے پر 750 روپے چالان کردیا گیا، موٹروے پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر وزیرموصوف کی گاڑی کو جب روکا تو وہ آپے سے ہی باہر ہوگئے اورچالان بھرنے کے بجائے اہلکاروں کو دھمکیاں دینا شروع کردیں، تاہم موٹروے پولیس کے اہلکار بھی اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے اوران کی گاڑی کو اس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک انہوں نے چالان نہیں بھردیا۔

تبصرے بند ہیں.