مونس الہی اور وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ کی خرم منور منج کی اقامت گاہ آمد

شیخوپورہ (مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الٰہی ایم این اے اور وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ نے گزشتہ روز یہاں مسلم لیگ (ق) کے ضلعی صدر و سابق ایم این اے خرم منور منج سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کرکے ا ن کے والد اور سابق ایم این اے حاجی منور حسین منج کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے مرحوم کیلے جنت الفردوس اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی، اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے سٹی صدر ملک قمر عباس، چوہدری عدنان منور منج، چوہدری نعیم اکبر ولانہ سمیت دیگر موجود تھے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری مونس الٰہی ایم این اے نے کہا کہ حاجی منور حسین منج مرحوم نے بطور ایم این اے و ایم پی اے (ق) لیگ کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کیلئے اپنا انتھک کردار ادا کیا ان کی پارٹی و عوامی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، ان کے انتقال سے جماعت ایک مخلص سینئر سیاستدان سے محروم ہوگئی ہے، انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا بھی خرم منور منج کو تعزیتی پیغام پہنچایا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ منج خاندان (ق) لیگ کا سرمایہ و اثاثہ ہے اس گھرانے کی وفاداری پر چوہدری برادران کوفخر اور ناز ہے، انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ حکومتی اتحادی ضرور ہے مگر ہم نے ہمیشہ عوامی مفادات کیلئے ہر فورم پر اپنی آواز اٹھائی ہے وزیر اعظم عمران خان سے ملک و قوم کو بڑی توقعات ہیں جن پر پورا اترنے کیلئے وہ نیک نیتی کے ساتھ کام کررہے ہیں

تبصرے بند ہیں.