مومل شیخ کے گھر ننھی پری کی آمد

سب لوگ میری بہن علیحہ نادر نواز کو خوش آمدید کہیں، بیٹا مومل شیخ

کراچی(شوبزڈیسک) ڈراموں کی معروف اداکارہ مومل شیخ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہونے پر شوبز فنکاروں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔مومل شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں مومل کی نومولود بیٹی اپنے بڑے بھائی کی انگلی پکڑے نظر آرہی ہے۔ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش کی خوش خبری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’ اللہ پاک کے فضل سے میں فخر کے ساتھ بتانا چاہتی ہوں کہ نواز اور شیخ فیملی میں ایک اور فرد کا اضافہ ہو گیا ہے۔اداکارہ نے اپنے بڑے بیٹے ابراہم نادر نواز کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ سب لوگ میری بہن علیحہ نادر نواز کو خوش آمدید کہیں جوکہ 20 اگست کو پیدا ہوئی ہے۔ برائے مہربانی آپ لوگ میری فیملی کو دعائوں میں یاد رکھیں۔مومل شیخ کی بیٹی کی ولادت پر جہاں اْن کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی جانے گئی وہیں شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات بھی پیچھے نہ رہیں۔ مومل کی جاری کردہ پوسٹ پر ماہرہ خان، منال خان، اشنا شاہ، سروت گیلانی، صباء فیصل، دانش تیمور، ایمن خان، شگفتہ اعجاز، حریم فاروق، منشا پاشا ، سنیتا مارشل، علی رحمان، نادیہ حسین اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے مبارکباد کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات اور طمنائوں کا اظہار کیا گیا۔واضح رہے کہ مومل شیخ کے گھر پیدا ہونے والی بیٹی علیحہ نادر ان کی پہلی بیٹی نہیں بلکہ اس سے قبل بھی وہ بیٹے کی ماں بھی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.