راولپنڈی / اسلام آباد:
جے یوآئی کے امیرمولانا فضل الرحمٰن کودل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سٹی انجیوکی گئی اور ڈاکٹروں نے انھیں تمام مصروفیات منسوخ کرکے مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کو جمعہ کے روز بعد دوپہرسینے میں شدید تکلیف کے باعث کارڈیا لوجی اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرزکی ٹیم نے ہنگامی طور پر ان کا علاج کیا اور ان کی مکمل سٹی انجیو کی گئی، دوائیں دی گئیں اور ہدایت کی گئی کہ دوائوں کے استعمال کے بعد انھیں دوبارہ آئندہ جمعہ کو اسپتال میں چیک اپ کرانے کی ہدایت کی ہے۔
اسپتال کے سربراہ میجرجنرل اظہر کیانی نے رابطہ پر ایکسپریس کو بتایاکہ مولانا فضل الرحمن کو پہلے ہی دل میں اسٹنٹ ڈالا گیا ہے جو مکمل طورپرٹھیک کام کررہاہے تاہم اس کے ساتھ والی شریان میں پرابلم تھا جس پر ان کی فوری سٹی انجیوکی گئی ایک ہفتے کی دوائیں دی گئی ہیں اب ان کی صحت تسلی بخش اور بہتر ہے۔
تبصرے بند ہیں.