مولانا فضل الرحمان نے 13 سال بعد وزرا کالونی چھوڑ دی

اسلام آباد: 

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 13 سال بعد منسٹر کالونی سے اپنا سامان اٹھا لیا اور سینیٹر طلحہ محمود کے فارم ہاؤس منتقل ہوگئے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 13 سال بعد اسلام آباد کی وزرا کالونی چھوڑ دی اور اپنا سیاسی ڈیرہ سینیٹر طلحہ محمود کے فارم ہاؤس پر جما لیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی منسٹر کالونی میں بنگلہ الاٹ ہوا تھا ۔ وہ آصف علی زرداری، نواز شریف اور پھر شاہ خاقان عباسی کے ادوار میں مسلسل 13 سال وزرا کالونی میں رہے۔

تبصرے بند ہیں.