وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی قیادت میں ہندوتوا حربے مقبوضہ کشمیر میں بری طرح ناکام ہوں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندو بالادستی کی خواہاں فاشسٹ مودی سرکار کو سمجھنا چاہیے کہ برتر عسکری قوت کے ذریعے فوجوں، عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کو تو شکست دینا ممکن ہے مگر تاریخ شاہد ہے کہ جب کوئی قوم آزادی کے لیے یکجا ہو کر موت کے خوف سے چھٹکارا پالے تو کوئی قوت اسے اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مودی سرکار میں ہندوتوا کا پجاری ٹولہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے تمام سفاکانہ حربوں اور ہتھکنڈوں سمیت منہ کے بل گرے گا اور کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کا گلا گھونٹنے کی ان کی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔
تبصرے بند ہیں.