بیجنگ:وزیراعظم کی چینی تھنک ٹینکس، یونیورسٹیز اورپاکستان اسٹڈی سینٹرزکے سربراہان سے ملاقات‘وزیراعظم کا پاک چین تعلقات کی اہمیت ‘امن وترقی کیلئے پاکستان اورچین کاافغانستان کےساتھ مل کرکام کرنےکی اہمیت‘علاقائی استحکام اورخوشحالی یقینی بنانے پرزور ‘وزیراعظم نے مسئلہ کشمیرپرچین کی حمایت پرشکریہ اداکیا‘علاقائی استحکام اورپاک چین تعلقات کی اہمیت پربات چیت‘ملاقات میں پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی کا تذکرہ بھی کیا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم جاری ہیں،مودی حکومت خطے کے عدم استحکام کاسبب بن رہی ہے،موجودہ حکومت نے اقتصادی سلامتی کواہمیت دی ہے،افغانستان میں امن پاکستان اورچین کے مفادمیں ہے،عالمی برادری افغانیوں کومشکل وقت میں تنہانہ چھوڑے،سی پیک کاپہلامرحلہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر مرکوزتھا،اگلے مرحلے میں صنعتکاری،آئی ٹی پرتوجہ دی جائےگی،سی پیک کے اگلے مرحلے میں زرعی تبدیلی پرتوجہ ہوگی،پاکستان سرمایہ کاری کےلئے زبردست مراعات دے رہا ہے،عالمی چیلنجز کے پیش نظردنیاایک اورسردجنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی،بین الاقوامی سیاست میں تصادم کے بجائے تعاون ہونا چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.