اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے مہنگائی کے ستائے شہریوں کو خوش خبری سناتے ہوئے موبائل فون کارڈز اور لوڈ پر بھاری ٹیکسز کو تاحکم ثانی معطل رکھنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے موبائل فون بیلنس پر ٹیکسز سے متعلق کی سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ موبائل کارڈز پر ٹیکس تاحکم ثانی معطل رہے گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے موبائل کارڈز پر ٹیکس صرف 10 دن کے لیے معطل نہیں کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.