موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں پاکستان نے بھارت اور بنگلا دیش کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی: 

موبائل انٹرنیٹ رفتار کے لحاظ سے عالمی پیمانے پر اگرچہ پاکستان بہت پیچھے ہے لیکن اس کے باوجود وہ خطے میں بھارت اور بنگلا دیش سے آگے نکل گیا ہے۔ 

اس بات کا انکشاف عالمی طور پر موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ کا جائزہ لینے والی ایک کمپنی اووکلا نے کیا جس کے مطابق ماہِ نومبر میں پاکستان موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ کے شعبے میں 89 ویں پوزیشن پر تھا جب کہ گزشتہ ماہ 3 درجے بہتری کے ساتھ پاکستان کا نمبر 86 تھا۔

تبصرے بند ہیں.