منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف شہبازشریف کی درخواست خارج

لاہور:منی لانڈرنگ کیس کی لاہورہائیکورٹ میں سماعت‘شہبازشریف کے وکیل امجدپرویزنے درخواست واپس لے لی‘وکیل امجدپرویزنے دلائل دیئے کہ ایک ہی معاملے کی تحقیقات 2انویسٹی گیشن ایجنسیاں نہیں کرسکتیں،کیس میں نیب اورایف آئی اے نے بھی تحقیقات کیں،چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے صرف ایف آئی اے کی تحقیقات کوچیلنج کیاہے،نیب کامعاملہ دیکھے بغیرکیسے کہہ سکتے ہیں معاملہ ایک ہی ہے،شہبازشریف کے وکیل نے درخواست دوبارہ دائرکرنے کیلئے واپس لے لی‘ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیادپرمستردکردی۔

تبصرے بند ہیں.