شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے لاہور کی عدالت میں درخواست جمع کروائی گئی، عدالت نے ایف آئی اے سے 17ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔
عدالت نے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے 10 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
شہباز شریف نے مصروفیات کے باعث حاضری سے معافی کی درخواست بھی دائر کر دی۔
شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیلاب کے باعث شہبازشریف پیش نہیں ہو سکے۔
جج نے ریمارکس دیے کہ کیا وہ 10 منٹ کے لیے نہیں آسکتے، یہ کیس کونسا روز چل رہا ہےکہ ان کے لیےآنامشکل ہے، شہباز شریف کا شیڈول دیا جائے کہ وہ کہاں ہیں۔
تبصرے بند ہیں.