منشیات برآمدگی کیس: رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔ انسداد منشیات عدالت نے کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔منشیات سمگلنگ کیس میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے وکلاء کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا۔اس سے قبل پولیس اہلکاروں اور وکلاء میں دھکم پیل بھی ہوئی۔ رانا ثناء اللہ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر احاطہ عدالت میں پولیس کی جانب سے میگا فون کا استعمال کیا گیا۔ رانا ثناء اللہ کے وکلاء نے پولیس کے نامناسب رویے پر عدالت میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔انسداد منشیات کی عدالت نے وکلاء کے عدالتی کارروائی میں شریک نہ ہونے پر کیس پر کی کارروائی 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

تبصرے بند ہیں.