ممنون حسین نے ملک کے 12ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: پاکستان کے نو منتخب صدر ممنون حسین نے ایوانِ صدر میں پاکستان کے 12 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چوہدری نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔ تقریب میں سابق صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم نواز شریف، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، چاروں صوبائی وزرائے اعلی، وفاقی کابینہ ، سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تبصرے بند ہیں.